Surah Al Furqan Ayat 47 (25:47)
The Criterion · Juz 19 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پردہ اور نیند کو آرام بنایااور دن کو اٹھنے کے لیے بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پردہ کیا اور نیند کو آرام اور دن بنایا اُٹھنے کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو الذی: اور وہی ہے جس نے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے اپنی تاریکی سے سب کچھ ڈھانپ دینے والاپردہ اور نیند کو تمہارے بدنوں کے لئے راحت اور کام کاج چھوڑ دینے کا وقت بنایااور دن کو نیند سے اٹھنے کے لیے بنایا تاکہ تم دن میں روزی تلاش کرو اور کام کاج میں مشغول ہو۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۴۷ ۳ / ۳۷۴) یہ ایت اللہ تعالی کی قدرت پر دلالت کرتی ہے اور اس ایت میں مخلوق پر اللہ تعالی کی نعمتوں کاا ظہار ہے کیونکہ رات کی تاریکی سے سب کچھ ڈھانپ دینے میں بے شمار دینی اور دنیوی فوائد ہیں ۔اس ایت میں نیند کوموت سے اور بیداری کو زندگی سے تشبیہ دینے میں نصیحت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی نصیحت ہے (اور اس کے ذریعے وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کو اسانی سے سمجھ سکتے ہیں ۔) ایک مرتبہ حضرت لقمان رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے فرزند سے فرمایا: ’’جیسے سوتے ہو پھر اٹھتے ہو ایسے ہی مرو گے اور موت کے بعد پھر اٹھو گے۔( مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۴۷ ص۸۰۵)