Surah Ash Shura Ayat 109 (26:109)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ 109
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا۔ میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما اســٴـلكم علیه من اجر: اور میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا۔} اس سے پہلی ایات میں بیان ہوا کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی امانت داری کا وصف بیان کر کے لوگوں کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرایا اور اپنی اطاعت کرنے کی ترغیب دلائی اور یہاں سے یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے لالچ وطمع سے خالی ہونے کو بیان کر کے اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرایا اور اطاعت کی طرف راغب کیاچنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا: میں رسالت کی ادائیگی پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا میرا اجر و ثواب تو اسی کے ذمہ کرم پر ہے جو سارے جہان کا رب عزوجل ہے تو تم اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرواور میری اطاعت کرو۔