Surah Ash Shura Ayat 121 (26:121)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 121
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك لایة: بیشک اس میں ضرور نشانی ہے۔} یعنی حق سے تکبر کرنے اور غریب مسلمانوں کو حقیر جاننے کی وجہ سے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کا جو انجام ہوا اس میں بعد والوں کے لئے عبرت کی نشانی ہے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۲۱ ۶ / ۲۹۳) {و ما كان اكثرهم مؤمنین: اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔} حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں سے مسلمان ہونے والے مرد و عورت کی تعداد 80تھی اوراس ایت میں حضور انور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دی گئی ہے کہ ہمیشہ تھوڑے لوگ ہی ایمان اور ہدایت قبول کرتے ہیں ۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۲۱ ۶ / ۲۹۳)