Surah Ash Shura Ayat 132 (26:132)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَ 132
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی جو تمہیں معلوم ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و اتقوا: اور ڈرو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام نے قوم سے فرمایا: ’’اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان نعمتوں سے مدد کی جنہیں تم جانتے ہوجیسے اس نے جانوروں اور بیٹوں کے ساتھ تمہاری مدد کیباغوں اور چشموں سے تمہاری مدد کیاگر تم نے میری نافرمانی کر کے ان نعمتوں کی ناشکری کی تو بیشک مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کاڈر ہے۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۳۲-۱۳۵ ۳ / ۳۹۲)