Surah Ash Shura Ayat 139 (26:139)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 139
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا، بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فكذبوه: تو انہوں نے اسے جھٹلایا۔} قوم عاد نے حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصیحتوں کو نہ مانا اپ علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا اور اس جھٹلانے پر قائم رہے تو اللہ تعالی نے ا س کی وجہ سے انہیں دنیا میں ہوا کے عذاب سے ہلاک کر دیا۔ بے شک قوم عاد کی ہلاکت و بربادی میں ضرور عبرت کی نشانی ہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں کا انجام بڑا درد ناک ہے اور قوم عاد کے بہت تھوڑے لوگ ایمان لائے جو بچا لئے گئے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۳۹ ۶ / ۲۹۶ جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۱۳۹ ص۳۱۴ ملتقطا) {و ان ربك: اور بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جو شخص نصیحت قبول نہ کرے اور جابر و متکبر لوگوں جیسے اعمال کرے تو بیشک اپ کا رب عزوجل ہی اس پر غالب اور اسے سزا دینے والا ہے اور جو ایمان لے ائے اسے عذاب سے نجات دے کر ا س پر مہربانی فرمانے والا ہے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۴۰ ۶ / ۲۹۶-۲۹۷)