Surah Ash Shura Ayat 143 (26:143)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ 143
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانت دار رسول ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{امین: امانتدار۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے قوم ثمود سے فرمایا: مجھے اللہ تعالی نے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے تاکہ میں تمہیں اس کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے عذاب سے ڈراوں اور جس رسالت کے ساتھ اس نے مجھے تمہاری طرف بھیجا میں اس پر امین ہوں تو اےمیری قوم!تم اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرو اور میری اطاعت کر کے اپنے رب عزوجل کے حکم پر عمل کرو۔(تفسیرطبری الشعراء تحت الایۃ: ۱۴۳-۱۴۴ ۹ / ۴۶۴) خیانت اور نبوت جمع نہیں ہوسکتیں : اس سے معلوم ہوا کہ حضرات انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اسرار الہیہ اور لوگوں کی عزت مال ابرو وغیرہ سب کے امین ہوتے ہیں ۔ خیانت اور نبوت جمع نہیں ہوسکتیں ۔ ہمارے حضو رپر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اہل مکہ بچپن شریف سے محمد امین پکارتے تھے اوراعلان نبوت سے پہلے اور بعد میں بھی اپ کے پاس امانتیں رکھتے رہے اور اپنے فیصلے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے کرواتے تھے۔