Surah Ash Shura Ayat 149 (26:149)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَ 149
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم بڑی مہارت دکھاتے ہوئے پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے۔
Tafseer (Urdu)
}فرهین: بڑی مہارت دکھاتے ہوئے۔{ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے قوم سے فرمایا: تم بڑی مہارت دکھاتے ہوئے اپنی صنعت پر غرور کرتے اوراتراتے ہوئے پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو اور ان گھروں کو بنانے سے تمہارا مقصد رہائش اختیار کرنا نہیں بلکہ صرف اپنی مہارت پر غرور کرنا ہے تو تم اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرو اور میری اطاعت کرتے ہوئے وہ اعمال کرو جن کا تمہیں دنیا اور اخرت میں فائدہ ہو اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ مسرفین سے مراد مشرکین ہیں ۔بعض مفسرین نے کہا کہ مسرفین سے مراد وہ نو شخص ہیں جنہوں نے اونٹنی کو قتل کیا تھا۔(ابن کثیر الشعراء تحت الایۃ: ۱۴۹-۱۵۱ ۶ / ۱۴۰ خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۴۹-۱۵۱ ۳ / ۳۹۳ ملتقطا)