Surah Ash Shura Ayat 174 (26:174)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 174
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك لایة: بیشک اس میں ضرور نشانی ہے۔} یعنی جو کچھ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے ساتھ کیا گیا ا س میں ان کے بعد والوں کے لئے ضرور عبرت کی نشانی ہے تاکہ وہ اس قوم کے جیسا گندا ترین کام نہ کریں اور ان پر بھی ویساعذاب نازل نہ ہو جیسا حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر نازل ہوا اور حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں سے بھی بہت تھوڑے لوگ ہی اپ پر ایمان لائے تھے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۷۴ ۶ / ۳۰۲)اس لئے اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کم لوگوں کے ایمان لانے پر غمزدہ نہ ہوں۔