Surah Ash Shura Ayat 18 (26:18)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (فرعون نے) کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے ہاں بچپن میں نہ پالا؟ اور تم نے ہما رے یہاں اپنی عمر کے کئی سال گزارے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبو لا کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے۔
Tafseer (Urdu)
{قال: کہا۔} جب فرعون نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو پہچان لیا تو احسان جتاتے ہوئے اپ سے کہا: کیا ہم نے تمہیں اپنے شاہی محل میں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے محل میں اپنی عمر کے کئی سال گزارے۔ مفسرین فرماتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرعون کے محل میں تیس سال گزارے اوراس زمانے میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام فرعون کے عمدہ لباس پہنتے تھے اور اس کی سواریوں میں سوار ہوتے تھے اور اس کے فرزند کے طور پر مشہور تھے۔( جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۱۸ ص۳۱۰ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۸ ۶ / ۲۶۷ ملتقطا) {و فعلت: اور تم نے کیا۔} فرعون نے مزید یہ کہا کہ اے موسی! تم نے ہمارے احسانات کے باوجود قبطی کو قتل کیااور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو کیونکہ تم نے ہماری نعمت کی شکرگزاری نہ کی اور ہمارے ایک آدمی کو قتل کردیا۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۹ ۳ / ۳۸۴ ملتقطا)