Surah Ash Shura Ayat 185 (26:185)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ 185
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقوم نے کہا: (اے شعیب!) تم تو ان میں سے ہو جن پر جادو ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے تم پر جادو ہوا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: قوم نے کہا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ لوگوں نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی نصیحت سن کر کہا:اے شعیب!تم تو ان لوگوں میں سے ہو جن پر جادو ہوا ہے اورتم کوئی فرشتے نہیں بلکہ ہمارے جیسے ایک آدمی ہی ہواور تم نے جونبوت کا دعوی کیا بے شک ہم تمہیں اس میں جھوٹا سمجھتے ہیں ۔ اگر تم نبوت کے دعوے میں سچے ہو تو اللہ تعالی سے دعا کرو کہ وہ عذاب کی صورت میں ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے۔( مدارک الشعراءتحت الایۃ:۱۸۵-۱۸۷ص۸۳۰ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۸۵-۱۸۷ ۶ / ۳۰۴ ملتقطا) {و ما انت الا بشر مثلنا: تم تو ہمارے جیسے ایک آدمی ہی ہو۔} صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مراد ابادی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ’’نبوت کا انکار کرنے والے انبیاء( علیہم الصلوۃ والسلام )کی نسبت میں بالعموم یہی کہا کرتے تھے۔ جیسا کہ آج کل کے بعض فاسد العقیدہ کہتے ہیں ۔( خزائن العرفان الشعراء تحت الایۃ: ۱۸۶ ص۶۹۵)