Surah Ash Shura Ayat 188 (26:188)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ 188
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariشعیب نے فرمایا :میرا رب تمہارے اعمال کوخوب جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام نے ان لوگوں کا جواب سن کر ان سے فرمایا :میرا رب عزوجل تمہارے اعمال کو اور جس عذاب کے تم مستحق ہو اسے خوب جانتا ہے وہ اگر چاہے گا تو اسمان کا کوئی ٹکڑ اتم پر گرا دے گایاتم پر کوئی اور عذاب نازل کرنا اس کی مشیت میں ہو گا تو میرا رب عزوجل وہ عذاب تم پر نازل فرمادے گا۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۸۸ ص۸۳۰) {فكذبوه: تو انہوں نے اسے جھٹلایا۔} ارشاد فرمایا کہ جنگل والوں نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تو انہیں شامیانے کے دن کے عذاب نے پکڑلیا بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا جو کہ اس طرح ہوا کہ انہیں شدید گرمی پہنچی ہوا بند ہوئی اور سات دن گرمی کے عذاب میں گرفتار رہے۔ تہ خانوں میں جاتے وہاں اور زیادہ گرمی پاتے۔ اس کے بعد ایک بادل آیا سب اس کے نیچے آکے جمع ہوگئے تو اس سے آگ برسی اور سب جل گئے۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۸۹ ص۸۳۰)