Surah Ash Shura Ayat 190 (26:190)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 190
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مسلمان نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك لایة: بیشک اس میں ضرور نشانی ہے۔} یعنی حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام اور جنگل والوں کا جویہ واقعہ بیان کیاگیا اس میں عقلمندوں کے لئے ضرور عبرت کی نشانی ہے اور ان جنگل والوں کے اکثر لوگ مسلمان نہ تھے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۰ ۶ / ۳۰۴-۳۰۵) {و ان ربك: اور بیشک تمہارار ب۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کا رب عزوجل ہی غالب اور ہر ممکن چیز پر قادر ہے اور اس کی ایک دلیل انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے دشمنوں کے خلاف ان کی مدد فرمانا ہے اور بے شک اپ کا رب عزوجل ہی لوگوں کو مہلت دے کر مہربانی فرمانے والاہے۔(روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۱ ۶ / ۳۰۵)