Surah Ash Shura Ayat 20 (26:20)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَﭤ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے فر ما یا: میں نے وہ کام اس وقت کیا تھا جبکہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanموسیٰ نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی۔
Tafseer (Urdu)
{قال: موسی نے فرمایا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرعون سے فر ما یا’’میں نے قبطی والاوہ کام اس وقت کیا تھا جب میں نہ جانتا تھا کہ گھونسہ مارنے سے وہ شخص مرجائے گا کیونکہ میرا مارنا ادب سکھانے کیلئے تھا نہ کہ قتل کرنے کیلئے۔پھرجب میں نے تم لوگوں سے ڈر محسوس کیا کہ اس کے بدلے تم مجھے قتل کردوگے تو میں تمہارے پاس سے مدین شہر کی طرف نکل گیا اور مدین سے مصر اتے وقت کوہ طور کے پاس مجھے میرے رب عزوجل نے حکم عطا فرمایا اور مجھے رسولوں میں سے کردیا۔ یہاں حکم سے نبوت یا علم مراد ہے۔(خازن الشعراء تحت الایۃ: ۲۰-۲۱ ۳ / ۳۸۴ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۲۰-۲۱ ص۸۱۶ ملتقطا)