Surah Ash Shura Ayat 217 (26:217)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ 217
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا،رحم فرمانے والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و توكل: اور بھروسہ کرو۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنے تمام کام اللہ تعالی کے سپرد فرما دیں جو کہ اپنے دشمنوں کو مغلوب کرنے اور اپنے محبوب بندوں کی مدد کرنے پر قادر ہےان مشرکین میں سے یا ان کے علاوہ دیگر لوگوں میں سے جوکوئی بھی اپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اپ کی طرف سے اللہ تعالی اسے کافی ہوگا۔(ابوسعود الشعراء تحت الایۃ: ۲۱۷ ۴ / ۱۸۱ ملخصا) توکل کامعنی : توکل کامعنی یہ ہے کہ ادمی اپنا کام اس کے سپرد کر دے جو اس کے کام کا مالک اور اسے نفع و نقصان پہنچانے پر قادر ہے اور وہ صرف اللہ تعالی ہے جو کہ تمہارے دشمنوں پر اپنی قوت سے غالب ہے اور اپنی رحمت سے ان کے خلاف تمہاری مدد فرماتا ہے۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۲۱۷ ۳ / ۳۹۸)