Surah Ash Shura Ayat 221 (26:221)
The Poets · Juz 19 · Makki
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُﭤ 221
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا میں تمہیں بتادوں کہ شیطان کس پراترتے ہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان۔
Tafseer (Urdu)
{هل انبئكم: کیا میں تمہیں بتادوں ۔} بعض مشرکین یہ کہتے تھے کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر (معاذاللہ) شیطان اترتے ہیں ۔ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں اللہ تعالی نے ان مشرکوں کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ اے مشرکین!کیا میں تمہیں بتادوں کہ شیطان کس پراترتے ہیں یہ فرمانے کے بعد بتایا کہ شیطان بڑے بہتان باندھنے والے گناہگار جیسے مسیلمہ وغیرہ کاہنوں پراترتے ہیں اور شیطان فرشتوں سے سنی ہوئی باتیں ان کاہنوں کے سامنے ذکر کرتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں کیونکہ وہ فرشتوں سے سنی ہوئی باتوں میں اپنی طرف سے بہت سی جھوٹی باتیں ملادیتے ہیں ۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۲۲۱-۲۲۳ ص۸۳۴-۸۳۵ جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۲۲۱-۲۲۳ ص۳۱۶ابو سعود الشعراء تحت الایۃ: ۲۲۱-۲۲۳ ۴ / ۱۸۲ ملتقطا)