Surah Ash Shura Ayat 32 (26:32)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌﭕ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیاتو اچانک وہ بالکل واضح ایک بہت بڑا سانپ ہوگیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا۔
Tafseer (Urdu)
{فالقى عصاه: تو موسی نے اپنا عصا ڈال دیا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون کے نشانی طلب کرنے پر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنا عصا زمین پر ڈال دیا تو اچانک وہ بالکل واضح ایک بہت بڑا سانپ بن گیا اور فرعون کی طرف متوجہ ہوکرکہنے لگا: اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام مجھے جو چاہے حکم دیجئے۔ فرعون نے گھبرا کر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا: اس کی قسم جس نے تمہیں رسول بنایا اس کو پکڑلو۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کو اپنے دست مبارک میں لیا تو وہ پہلے کی طرح عصا بن گیا۔ فرعون کہنے لگا: اس کے سوا اور بھی کوئی معجزہ ہے آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ’’ہاں !اورحضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال کر نکالا تو اچانک اس سے سورج کی سی شعاع ظاہر ہوئی جس سے دیکھنے والوں کی نگاہیں چکاچوند ہو گئیں ۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۳۲-۳۳ ۳ / ۳۸۵ ملتقطا)