Surah Ash Shura Ayat 36 (26:36)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ بولے انھیں اوران کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: انہوں نے کہا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون کے مشورہ طلب کرنے پر سرداروں نے اس سے کہا’’تم حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور اس کے بھائی ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو مہلت دو اور جب تک ان کا جھوٹاہونا ظاہر نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں قتل کرنے میں جلدی نہ کرو تاکہ لوگ تمہارے بارے میں برا گمان نہ کریں اور تمہارے پاس انہیں قتل کرنے کا عذر بھی ہو جائے اس کے لئے تم یوں کرو کہ مختلف شہروں میں جادوگروں کوجمع کرنے والے بھیجو اور وہ تمہارے پاس ہر بڑے علم والے جادوگرکو لے آئیں جوجادو کے علم میں (بقول ان کے) حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑھ کر ہواور وہ لوگ اپنے جادو سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات کا مقابلہ کریں تاکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے کوئی حجت باقی نہ رہے اور فرعونیوں کو یہ کہنے کا موقع مل جائے کہ یہ کام جادو سے ہوجاتے ہیں لہذا یہ نبوت کی دلیل نہیں ہیں ۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۳۶-۳۷ ۶ / ۲۷۱-۲۷۲ ملخصا)