Surah Ash Shura Ayat 38 (26:38)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَجُمِـعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو جادوگروں کو ایک مقرر دن کے وعدے پر جمع کرلیا گیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدہ پر۔
Tafseer (Urdu)
}فجمـع: توجمع کرلیا گیا۔{ اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جادو گروں کو فرعونیوں کی عید کے دن جمع کر لیا گیا اور اس مقابلے کے لئے چاشت کا وقت مقرر کیا گیا اورفرعون کی جانب سے لوگوں سے کہا گیا :کیا تم بھی جمع ہوگے تاکہ دیکھو کہ دونوں فریق کیا کرتے ہیں اور ان میں سے کون غالب آتا ہے۔شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر غالب ہوجائیں ۔ اس سے ان کا مقصود جادو گروں کی پیروی کرنا نہ تھا بلکہ غرض یہ تھی کہ اس حیلے سے لوگوں کو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی پیروی کرنے سے روکیں۔(مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۳۸-۴۰ ص۸۱۹ خازن الشعراء تحت الایۃ: ۳۸-۴۰ ۳ / ۳۸۶ ملتقطا)