Surah Ash Shura Ayat 57 (26:57)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ 57
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے انہیں (فرعون اور اس کی قوم کو) باغوں اور چشموں (کی زمین) سے باہر نکالا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں ۔
Tafseer (Urdu)
{فاخرجنهم: تو ہم نے انہیں باہر نکالا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے فرعون اور اس کی قوم کوباغوں اور چشموں کی سرزمین مصرسے اورسونے چاندی کے خزانوں اور عمدہ مکانوں سے باہر نکالا تاکہ وہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور بنی اسرائیل تک پہنچیں اور اللہ تعالی نے فرعونیوں کو ایسے ہی ان کے وطن سے نکالا جیساکہ بیان ہوا پھرفرعون اور اس کی قوم کو غرق کر دئیے جانے کے بعد اللہ تعالی نے بنی اسرائیل کو فرعونیوں کی سرزمین اور ان کے خزانوں اور مکانوں کاوارث بنادیا۔(جلالینالشعراءتحت الایۃ:۵۷-۵۹ ص۳۱۱-۳۱۲ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۵۷-۵۹ ۶ / ۲۷۷-۲۷۸ ملتقطا)