Surah Ash Shura Ayat 60 (26:60)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو دن نکلنے کے وقت فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے۔
Tafseer (Urdu)
{فاتبعوهم: تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب سورج طلوع ہو اتو فرعونیوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور بنی اسرائیل کا تعاقب کیاپھر جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا اور ان میں سے ہر ایک نے دوسرے کو دیکھا تو حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھیوں نے کہا: بیشک اب وہ ہم پر قابو پالیں گے نہ ہم ان کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ ہمارے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ ہے کیونکہ آگے دریا ہے۔حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو چونکہ اللہ تعالی کے وعدے پر پورا بھروسہ تھا ا س لئے اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے بنی اسرائیل سے فرمایا کہ اللہ تعالی سے براگمان نہ رکھو وہ لوگ ہر گز تمہیں نہ پا سکیں گے بیشک میرے ساتھ میرا رب عزوجل ہے اور وہ ابھی مجھے بچنے کاراستہ دکھا دے گا۔( روح ا لبیان الشعراء تحت الایۃ: ۶۰-۶۲ ۶ / ۲۷۸ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۶۰-۶۲ ص۸۲۱ ملتقطا)