Surah Ash Shura Ayat 63 (26:63)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَؕ-فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنا عصا مارو تو اچانک وہ دریا پھٹ گیاتو ہر راستہ بڑے پہاڑ جیسا ہوگیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ۔
Tafseer (Urdu)
{فاوحینا الى موسى: تو ہم نے موسی کی طرف وحی بھیجی۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف وحی بھیجی کہ اپنا عصا دریا پر مارو چنانچہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے دریا پر عصا مارا تو اچانک وہ دریابارہ راستوں میں تقسیم ہوکر پھٹ گیا ہر راستہ بڑے پہاڑ جیسا ہوگیا اور ان کے درمیان خشک راستے بن گئے جن پر چل کر بنی اسرائیل دریا سے پار ہو گئے۔(جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۶۳ ص۳۱۲) {و ازلفنا: اور ہم قریب لے ائے۔} یعنی ہم فرعون اور ا س کے لشکر کو بنی اسرائیل کے قریب لے ائے یہاں تک کہ وہ بنی اسرائیل کے راستوں میں چل پڑے جوان کے لئے دریا میں اللہ تعالی کی قدرت سے پیدا ہوئے تھے۔( روح ا لبیان الشعراء تحت الایۃ: ۶۴ ۶ / ۲۷۹-۲۸۰)