Surah Ash Shura Ayat 65 (26:65)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کوبچالیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو۔
Tafseer (Urdu)
{و انجینا: اور ہم نے بچالیا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے سب ساتھ والوں کو دریا سے سلامت نکال کر بچا لیا اور فرعون اور اس کی قوم کو اس طرح غرق کر دیا کہ جب بنی اسرائیل سارے کے سارے دریا سے باہر ہوگئے اور تمام فرعونی دریا کے اندر آ گئے تو اللہ تعالی کے حکم سے دریا مل گیا اور پہلے کی طرح ہوگیایوں فرعون اپنی قوم کے ساتھ ڈوب گیا۔( جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۶۵-۶۶ ص۳۱۲)