Surah Al Imran Ayat 184 (3:184)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ جَآءُوْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ وَ الْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ 184
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اے حبیب ! اگر وہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو تم سے پہلے رسولوں کی بھی تکذیب کی گئی ہے جو صاف نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اے محبوب اگر وہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو تم سے اگلے رسولوں کی بھی تکذیب کی گئی ہے جو صاف نشانیاں اور صحیفے اور چمکتی کتاب لے کر آئے تھے ۔
Tafseer (Urdu)
{فان كذبوك: تو اگر وہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں۔ } یہاں حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دی جارہی ہے کیونکہ جب کوئی حق پر ہو اور اس کی حقانیت سورج سے زیادہ روشن ہو لیکن پھر بھی ایک گروہ اسے جھٹلائے اور اس کی حقانیت تسلیم نہ کرے تو اسے قلبی رنج ضرور ہوتا ہے اور رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم چونکہ اللہ تعالی کے حبیب ہیں اس لئے اللہ تعالی قران میں بار بار سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتا ہے چنانچہ یہاں بھی اسی کا بیان ہوا اور فرمایا گیا کہ اے حبیب!صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر یہ کفار تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم غمزدہ نہ ہوں کیونکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے پہلے رسولوں کی بھی تکذیب کی گئی ہے جو صاف نشانیاں صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے ۔ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بھی ان کی طرح صبر و استقامت سے تبلیغ دین فرماتے رہیں۔