Surah Al Imran Ayat 196 (3:196)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
لَا یَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِی الْبِلَادِﭤ 196
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے مخاطب! کافروں کا شہروں میں چلنا پھرناہرگز تجھے دھوکا نہ دے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے سننے والے کافروں کا شہروں میں اہلے گہلے پھرنا ہرگز تجھے دھوکا نہ دے۔
Tafseer (Urdu)
{لا یغرنك: تجھے ہرگز دھوکہ نہ دے۔ }شان نزول: مسلمانوں کی ایک جماعت نے کہا کہ کفار ومشرکین اللہ عزوجل کے دشمن ہیں لیکن یہ تو عیش و آرام میں ہیں اور ہم تنگی او رمشقت میں مبتلا ہیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی(بیضاوی ال عمران تحت الایۃ: ۱۹۶۲ / ۱۳۵) اور انہیں بتایا گیا کفار کا یہ عیش و ارام دنیوی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے جبکہ ان کا انجام بہت برا ہے۔ اس کو یوں سمجھیں کہ کسی کو کہا جائے بھائی اپ دس منٹ دھوپ میں کھڑے ہوجائیں اس کے بعداسے ہمیشہ کیلئے ائیر کنڈیشنڈ بنگلہ دیدیا جائے اور دوسرے شخص کو دس منٹ سائے دار درخت کے نیچے بٹھا نے کے بعد ہمیشہ کیلئے تپتے ہوئے صحرا میں رکھا جائے تو دونوں میں فائدے میں کون رہا یقینا پہلے والا ۔ مسلمان کی حالت پہلے شخص کی طرح بلکہ اس سے بھی بہتر ہے اور کافروں کی حالت دوسرے شخص سے بھی بدتر ہے۔