Surah Al Imran Ayat 68 (3:68)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِاِبْرٰهِیْمَ لَلَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُ وَ هٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْاؕ-وَ اللّٰهُ وَلِیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ 68
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک سب لوگوں سے زیادہ ابراہیم کے حق دار وہ ہیں جو ان کی اتباع کرنے والے ہیں اور یہ نبی اور ایمان والے اور اللہ ایمان والوں کامددگار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک سب لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ حق دار وہ تھے جو ان کے پیرو ہوئے اور یہ نبی اور ایمان والے اور ایمان والوں کا والی اللہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان اولى الناس بابرهیم: بیشک سب لوگوں سے زیادہ ابراہیم کے حق دار وہ ہیں۔} اوپر کی ایات میں بیان ہوا کہ کسی یہودی یا نصرانی یا مشرک کا اپنے آپ کو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا پیروکار کہنا درست نہیں کیونکہ وہ نہ یہودی تھے نہ عیسائی اور نہ مشرک بلکہ ہر باطل سے جدا خالصتا اللہ تعالی کے فرمانبردار مسلمان بندے تھے۔ اس کے بعد فرمایا کہ لوگوں میں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جو ان کے زمانہ نبوت میں ان پر ایمان لائے اور ان کی شریعت پر عمل پیرا رہے اور پھر حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے قریب یہ نبی محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان کے امتی ہیں۔ ایت’’ان اولى الناس بابرهیم‘‘سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے3 مسئلے معلوم ہوئے : (1)… نبی سے قرب ان کی اطاعت سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ محض ان کی اولاد ہونے سے چنانچہ کنعان حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام سے قریب نہ ہوسکا کیونکہ وہ کافر تھا۔ (2)… مسلمان ہی سچے ابراہیمی ہیں چنانچہ اسی لئے تمام ابراہیمی سنتیں اسلام میں موجود ہیں جیسے: حج قربانی ختنہ داڑھی وغیرہ ۔یہ سب ابراہیمی سنتیں ہیں اور ان یہود و نصاری کے دین میں نہیں ہیں توصرف مسلمان ابراہیمی ہوئے۔ (3)… بزرگوں کی نسبت اللہ تعالی کی اعلی نعمت ہے۔ جیسے یہاں ایت میں حقانیت کی علامت حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام سے صحیح نسبت و تعلق کو بیان فرمایا ہے۔