Surah Al Imran Ayat 70 (3:70)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُوْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے کتابیو! اللہ کی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے کتابیو اللہ کی آیتوں سے کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{لم تكفرون بایت الله: اللہ کی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو }اہل کتاب سے فرمایا گیا کہ’’ اے کتابیو! تم اللہ عزوجل کی آیتوں کے ساتھ کیوں کفر کرتے ہو حالانکہ تم خود اپنی کتابوں توریت و انجیل سے پڑھ کر قران اور محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی حقانیت کے گواہ ہو اور تمہاری کتابوں میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نعت و صفت موجود ہے اور تم جانتے ہو کہ وہ نبی برحق ہیں اور ان کا دین سچا دین ہے۔