Surah Al Imran Ayat 85 (3:85)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُۚ-وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ 85
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اوردین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے۔
Tafseer (Urdu)
}و من یبتغ غیر الاسلام دینا:اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اوردین چاہے گا ۔{ اللہ تعالی نے واضح طور قران پاک میں کئی جگہ فرمادیا کہ اللہ عزوجل کے نزدیک پسندیدہ دین صرف اسلام ہے اور اسلام کے علاوہ کوئی دین اللہ تعالی کی بارگاہ میں ا س زمانے میں معتبر نہیں۔ اسلام کے علاوہ کوئی کسی دین کی اخلاقی باتوں پر جتنا چاہے عمل کرلے جب تک مکمل طور پر بطور عقیدہ اسلام کو اختیار نہیں کرے گا اس کا کوئی عمل بارگاہ الہی میں مقبول نہیں اور اب اسلام سے مراد وہ دین ہے جسے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم لے کر ائے۔