Surah Al Imran Ayat 87 (3:87)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اُولٰٓىٕكَ جَزَآؤُهُمْ اَنَّ عَلَیْهِمْ لَعْنَةَ اللّٰهِ وَ الْمَلٰٓىٕكَةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ 87
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہی وہ لوگ ہیں جن کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور انسانوں سب کی لعنت ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر لعنت ہے اللہ اور فرشتوں اور آدمیوں کی سب کی۔
Tafseer (Urdu)
{ الا الذین تابوا من بعد ذلك: مگر جنہوں نے کفر کے بعدتوبہ کرلی۔} حارث بن سوید انصاری کو کفارکے ساتھ جا ملنے کے بعد ندامت ہوئی تو انہوں نے اپنی قوم کے پاس پیغام بھیجا کہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے دریافت کریں کہ کیا میری توبہ قبول ہوسکتی ہے ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تب وہ مدینہ منورہ میں تائب ہو کر حاضر ہوئےاور سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔ (در منثور ال عمران تحت الایۃ: ۸۹ ۲ / ۲۵۷) یاد رہے کہ توبہ ہرگناہ سے مقبول ہے حتی کہ ارتداد سے بھی توبہ قبول ہے۔