Surah Saba Ayat 13 (34:13)
Sheba · Juz 22 · Makki
یَعْمَلُوْنَ لَهٗ مَا یَشَآءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَ قُدُوْرٍ رّٰسِیٰتٍؕ-اِعْمَلُوْۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكْرًاؕ-وَ قَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّكُوْرُ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جنات سلیمان کے لیے ہر وہ چیز بناتے تھے جو وہ چاہتا تھا،اونچے اونچے محل اور تصویریں اور بڑے بڑے حوضوں کے برابر پیالے اور ایک ہی جگہ جمی ہوئی دیگیں ۔ اے داؤد کی آل!شکر کرو اور میرے بندوں میں شکر والے کم ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس کے لیے بناتے جو وہ چاہتا اونچے اونچے محل اور تصویریں اور بڑے حوضوں کے برابر لگن اور لنگردار دیگیں اے داود والوشکر کرو اور میرے بندوں میں کم ہیں شکر والے۔
Tafseer (Urdu)
{یعملون له ما یشآء: وہ جنات سلیمان کے لیے ہر وہ چیز بناتے تھے جو وہ چاہتا تھا۔} اس ایت میں بیان ہوا کہ جنات حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے لیے ہر وہ چیز بناتے تھے جو وہ چاہتے تھے ۔ان میں سے چند چیزیں یہ ہیں : (1)… اونچے اونچے محل عالی شان عمارتیں مسجدیں اور انہیں میں سے بیت المقدس بھی ہے۔ (2)… تانبے بلور اور پتھر وغیرہ سے درندوں اور پرندوں وغیرہ کی تصویریں ۔یاد رہے کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ و السلام کی شریعت میں تصویر بنانا حرام نہ تھا۔ (3)… بڑے بڑے حوضوں کے برابر کھانے کے پیالے۔یہ پیالے اتنے بڑے ہوتے تھے کہ ایک پیالے میں ایک ہزار آدمی کھانا کھاتے تھے۔ (4)… ایک ہی جگہ جمی ہوئی دیگیں ۔یہ دیگیں اپنے پایوں پر قائم تھیں اور بہت بڑی تھیں حتی کہ اپنی جگہ سے ہٹائی نہیں جاسکتی تھیں لوگ سیڑھیاں لگا کر ان پر چڑھتے تھے اوریہ یمن میں تھیں ۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ہم نے فرمایا ’’اے داؤد کی ال! تم اللہ تعالی کی اطاعت کر کے ان نعمتوں کا شکر ادا کروجو اس نے تمہیں عطا فرمائی ہیں اور میرے بندوں میں شکر کرنے والے کم ہیں۔(جلالین السبا تحت الایۃ: ۱۳ ص۳۶۰ مدارک سبا تحت الایۃ: ۱۳ ص۹۵۸ خازن سبا تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۵۱۹ ملتقطا) ایت ’’اعملوا ال داود شكرا ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے تین باتیں معلوم ہوئیں : (1)… شکر بڑی عبادت ہے جو گزشتہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے دین میں بھی جاری تھی۔ (2)… جس قدررب تعالی کی نعمتیں بندے پر زیادہ ہوں اسی قدر شکر زیادہ کرناچاہیے۔ (3)… نیک بندے اگرچہ تھوڑے ہوں یہ برے بندوں سے افضل ہیں خواہ وہ کتنے ہی زیادہ ہوں ۔