Surah Saba Ayat 21 (34:21)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ مَا كَانَ لَهٗ عَلَیْهِمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ یُّؤْمِنُ بِالْاٰخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِیْ شَكٍّؕ-وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ 21
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور شیطان کا ان پر کچھ قابو نہ تھا مگر اس لیے کہ ہم دکھادیں کہ کون آخرت پر ایمان لاتا اور کون اس کے بارے میں شک میں ہے اور تیرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور شیطان کا ان پر کچھ قابو نہ تھا مگر اس لیے کہ ہم دکھادیں کہ کون آخرت پر ایمان لاتا ہے اور کون اس سے شک میں ہے اور تمہارا رب ہر چیز پر نگہبان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما كان له علیهم من سلطن: اور شیطان کا ان پر کچھ قابو نہ تھا۔} یعنی جن کے حق میں شیطان کا گمان پورا ہوا ان پر شیطان کو کچھ زبردستی نہ تھی مگر ہم نے اس لیے شیطان کو ان پر مسلط کیا تاکہ ہم اخرت پر ایمان لانے والوں کو ان لوگوں سے ممتاز کر دیں جو اس کے بارے میں شک کرنے والے ہیں اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کا رب عزوجل ہر چیز پر نگہبان ہے۔(تفسیر طبری سبا تحت الایۃ: ۲۱ ۱۰ / ۳۷۰ ابو سعود سبا تحت الایۃ: ۲۱ ۴ / ۳۴۹ ملتقطا)