Surah Saba Ayat 29 (34:29)
Sheba · Juz 22 · Makki
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و یقولون: اور کہتے ہیں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین اپنی جہالت کی وجہ سے کہتے ہیں کہ قیامت کا وعدہ کب ائے گا اگر تم سچے ہو تو بتاواللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان سے فرمائیں کہ تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے جس سے تم نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹ سکو گے اور نہ آگے بڑھ سکوگے یعنی اگر تم مہلت چاہو توتاخیر ممکن نہیں اور اگر جلدی چاہو توپہلے ہونا ممکن نہیں بہر صورت اس وعدے کا اپنے وقت پر پورا ہونا ہے۔(مدارک سبا تحت الایۃ: ۲۹-۳۰ ص۹۶۳ ملخصا)