Surah Saba Ayat 32 (34:32)
Sheba · Juz 22 · Makki
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْۤا اَنَحْنُ صَدَدْنٰكُمْ عَنِ الْهُدٰى بَعْدَ اِذْ جَآءَكُمْ بَلْ كُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبڑے بننے والے دبے ہوئے لوگوں سے کہیں گے:کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکاتھاجبکہ وہ تمہارے پاس آئی تھی بلکہ تم خودہی مجرم تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو اونچے کھنچتے تھے ان سے کہیں گے جو دبے ہوئے تھے کیا ہم نے تمہیں روک دیا ہدایت سے بعد اس کے کہ تمہارے پاس آئی بلکہ تم خود مجرم تھے۔
Tafseer (Urdu)
{قال الذین استكبروا للذین استضعفوا: بڑے بننے والے دبے ہوئے لوگوں سے کہیں گے۔} یعنی سردار اپنے تابع لوگوں کو جواب دیتے ہوئے کہیں گے:جب تمہارے پاس ہدایت ائی تھی تو کیا اس وقت ہم نے تمہیں ہدایت سے روکاتھاایسا ہر گزنہیں ہوابلکہ تم نے خود اپنے اختیار سے گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دے کر کفر کیا تھا نہ کہ ہمارے کہنے کی وجہ سے تم نے ایسا کیا۔(خازن سبا تحت الایۃ: ۳۲ ۳ / ۵۲۴ مدارک سبا تحت الایۃ: ۳۲ ص۹۶۴ ملتقطا)