Surah Fatir Ayat 19 (35:19)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اندھا اور دیکھنے والابرابر نہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور برابر نہیں اندھا اور انکھیارا۔
Tafseer (Urdu)
{و ما یستوی: اور برابر نہیں ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے کافر اور مومن کی ذات میں فرق بتایا کہ کافر ایسا ہے جیسے اندھا اور مومن ایسا ہے جیسے دیکھنے والا اوریہ دونوں برابر نہیں ۔ بعض مفسرین نے اس ایت کے یہ معنی بیان کئے ہیں کہ جاہل اور عالم برابر نہیں ۔ (جلالین مع صاوی فاطر تحت الایۃ: ۱۹ ۵ / ۱۶۹۴ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۱۹ ص۹۷۶ ملتقطا) {و لا الظلمت: اور نہ اندھیرے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے کافر اور مومن کے اوصاف میں فرق بیان فرمایا کہ کفر ایسے ہیں جیسے اندھیرے اور ایمان ایسا ہے جیسے اجالااور یہ دونوں برابر نہیں ۔( جلالین مع صاوی فاطر تحت الایۃ: ۲۰ ۵ / ۱۶۹۴ ملخصا) {و لا الظل: اور نہ سایہ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے قیامت کے دن کافر اور مومن کے مکان میں فرق بیان فرمایا کہ مومن کا مکان جنت ایسے ہے جیسے سایہ اور کافر کا مکان جہنم ایسے ہے جیسے تیز دھوپاور یہ دونوں برابر نہیں ۔بعض مفسرین نے فرمایا کہ سایہ سے مراد حق اور تیز دھوپ سے مراد باطل ہے۔(جلالین مع صاوی فاطر تحت الایۃ: ۲۱ ۵ / ۱۶۹۴ مدارک فاطر تحت الایۃ: ۲۱ ص۹۷۶ ملتقطا)