Surah Fatir Ayat 36 (35:36)
Originator · Juz 22 · Makki
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَۚ-لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَاؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں اور نہ ان سے جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے گا، ہم ہر بڑے ناشکرے کوایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ ان کی قضا آئے کہ مرجائیں اور نہ ان پر اس کا عذاب کچھ ہلکا کیاجائے ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہر بڑے ناشکرے کو۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین كفروا لهم نار جهنم: اور جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے۔} مومنین کے اوصاف بیان کرنے کے بعد اب کفار کے بارے میں بیان کیا جا رہا ہے کہ جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ ان پر قضا آئے کہ وہ مرجائیں اور مرکر عذاب سے چھوٹ سکیں اور نہ ان سے پلک جھپکنے کی مقدار جہنم کا عذاب کچھ ہلکا کیا جائے گاجس طرح کی ہم نے انہیں سزا دی ایسی ہی سزاہم ہر بڑے ناشکرے کو دیتے ہیں ۔( جلالین مع صاوی فاطر تحت الایۃ: ۳۶ ۵ / ۱۶۹۸)