Surah Yasin Ayat 11 (36:11)
Ya-Sin · Juz 22 · Makki
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِۚ-فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم تو صرف اسے ڈراتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمٰن سے بغیر دیکھے ڈرے تو اسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم تو اُسی کو ڈر سناتے ہو جو نصیحت پر چلے اور رحمٰن سے بے دیکھے ڈرے تو اُسے بخشش اور عزت کے ثواب کی بشارت دو۔
Tafseer (Urdu)
{انما تنذر من اتبع الذكر: تم تو صرف اسے ڈراتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم آپ کے ڈر سنانے اور خوف دلانے سے وہی نفع اٹھاتا ہے جو قران مجید کی پیروی کرے اور اس میں دئیے گئے احکامات پر عمل کرے اور اللہ تعالی کے غیبی عذاب سے پوشیدہ اور علانیہ ہر حال میں ڈرے اور جس کا یہ حال ہے تو اپ اسے گناہوں کی بخشش اور عزت کے ثواب جنت کی بشارت دے دیں ۔ (خازن یس تحت الایۃ: ۱۱ ۴ / ۳)