Surah Yasin Ayat 22 (36:22)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور مجھے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور مجھے کیا ہے کہ اس کی بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ما لی: اور مجھے کیا ہے۔} جب مرد مومن نے قوم سے رسولوں کی پیروی کرنے کا کہا تو قوم نے ان سے کہا:کیا تم ہمارے دین کے مخالفان لوگوں کی پیروی کرنے لگے ہو اور ان کے خدا پر ایمان لے ائے ہو اس کے جواب میں اس مومن نے کہا کہ اس حقیقی مالک کی عبادت نہ کرنے کا کیا مطلب جس نے مجھے پیدا کیا اور جس کی طرف لوٹ کر سب کوجانا ہے ۔ ہر شخص اپنے وجود پر نظر کر کے اس کی نعمت اور احسان کے حق کو پہچان سکتا ہے ۔( خازن یس تحت الایۃ: ۲۲ ۴ / ۶ روح البیان یس تحت الایۃ: ۲۲ ۷ / ۳۸۵ خزائن العرفان یس تحت الایۃ: ۲۲ ص۸۱۸ ملتقطا) مبلغ کے لئے نصیحت : اس ایت سے معلوم ہو اکہ کسی کو وعظ و نصیحت کرتے وقت ایسا انداز اختیار نہیں کرنا چاہئے جس سے وہ غورو فکر کرنے کی بجائے نصیحت کرنے والے کی مخالفت پر اتر ائے جیسے یہاں اس خیر خواہ مومن نے قوم کو یہ نہیں کہا کہ تم گمراہ اور خطا کار ہوتمہاری سوچ غلط اور عقیدے میں خطا ہے بلکہ یوں کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے پیدا کیا ہے اور یہ اس کے حقیقی معبود اور عبادت کا مستحق ہونے کی ایک دلیل ہے تو اگر میں ا س کی وحدانیت کا اقرار نہ کروں اور صرف اسی کی عبادت نہ کروں تو یہ میری ناشکریاحسان فراموشی اور میری خطا ہےیوں اس لئے کہا تاکہ قوم اس بات پر غور کرے کہ اگر اللہ تعالی کی وحدانیتکا اقرار کرنا اور صرف اسی کو عبادت کا مستحق ماننا غلط طریقہ ہوتا تو یہ شخص اپنے لئے اسے اختیار نہ کرتا کیونکہ انسان اپنے لئے ہمیشہ صحیح چیز کو ہی اختیار کرتا ہےاس کے بعد انتہائی لطیف طریقے سے قوم کو اس کی گمراہی پر تنبیہ کی کہ مرنے کے بعد جب تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو اس وقت تمہیں اللہ تعالی ہی کی بارگاہ میں لوٹایا جائے گا اور تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں پوچھا جائے گا اور جیسے تمہارے اعمال ہوں گے ویسی تمہیں جز ا ملے گی ا س لئے دانش مندی کا تقاضا یہی ہے کہ تم ان رسولوں کی اتباع کرو اور اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کر کے صرف اسی کی عبادت کرو۔