Surah Yasin Ayat 5 (36:5)
Ya-Sin · Juz 22 · Makki
تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعزت والے مہربان کا اتاراہوا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعزت والے مہربان کا اُتارا ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{تنزیل العزیز الرحیم: عزت والے مہربان کا اتاراہوا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قران حکیم اس رب تعالی کا نازل کیا ہواہے جو اپنی سلطنت میں عزت والا اور اپنی مخلوق پر مہربان ہے تا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ قران مجید کے ذریعے اس قوم کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرائیں جس کے باپ دادا کے پاس اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرانے کے لئے طویل عرصے سے کوئی رسول علیہ السلام نہ پہنچا جس کی وجہ سے یہ لوگ ایمان اور ہدایت سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔(خازن یس تحت الایۃ: ۵-۶ ۴ / ۲ روح البیان یس تحت الایۃ: ۵-۶ ۷ / ۳۶۸ ملتقطا) قوم قریش کا تو یہی حال ہے کہ ان میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے پہلے کوئی رسول تشریف نہیں لائے اور عرب میں حضرت اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد سے لے کر سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تک ان کے پاس کوئی رسول تشریف نہیں لایا جبکہ اہل کتاب کے پاس حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد سے لے کر حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تک کوئی رسول تشریف نہیں لایا ۔(جمل یس تحت الایۃ: ۶ ۶ / ۲۷۵ ملخصا) رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا نذیر ہونا عام ہے : یہاں ایت میں بطور خاص کفار قریش کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرانے کا فرمایا گیا اور عمومی طور پر تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اہل عرباہل کتاب وغیرہ سبھی کو اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرانے والے ہیں کیونکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تمام لوگوں کے لئے رسول ہیں جیسا کہ قران مجید میں ایک مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و ما ارسلنك الا كآفة للناس بشیرا و نذیرا و لكن اكثر الناس لا یعلمون‘‘(سبا:۲۸) ترجمہ کنزالعرفان: اور اے محبوب! ہم نے اپ کو تمام لوگوں کیلئے خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجاہے لیکن بہت لوگ نہیں جانتے۔