Surah Yasin Ayat 53 (36:53)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ تو صرف ایک چیخ ہوگی تو اسی وقت وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردئیے جائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ تو نہ ہوگی مگر ایک چنگھاڑجبھی وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر ہوجائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ان كانت الا صیحة واحدة: وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ دوسر انفخہ ایک ہولناک اواز ہو گی تو اسی وقت وہ سب کے سب اللہ تعالی کی بارگاہ میں حساب کے لئے حاضر کر دئیے جائیں گے پھر ان کافروں سے کہا جائے گا : آج کسی جان پر اس کے ثواب میں کمی کر کے یا اس کے عذاب میں اضافہ کر کے کچھ ظلم نہ ہوگا اوراے کافرو! یہاں تمہیں تمہارے ان اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم نے دنیا میں کئے تھے۔(خازن یس تحت الایۃ: ۵۳-۵۴ ۴ / ۹ روح البیان یس تحت الایۃ: ۵۳-۵۴ ۷ / ۴۱۲-۴۱۳ ملتقطا)