Surah Yasin Ayat 60 (36:60)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَۚ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے اولاد ِآدم! کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھاکہ شیطان کی عبادت نہ کرنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے اولادِ آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
Tafseer (Urdu)
{یبنی ادم: اے اولاد آدم!۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالی مجرموں سے فرمائے گا کہ اے حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد! کیا میں نے اپنے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی معرفت تمہیں یہ حکم نہ دیا تھاکہ شیطان تمہیں جو وسوسے دلاتا ہے اور تمہارے لئے اللہ تعالی کی نافرمانی کو مزین کرتا ہے اس میں تم اس کی فرمانبرداری نہ کرنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے اور اس کی عداوت بالکل ظاہر ہے اورکیا میں نے یہ حکم نہ دیا تھا کہ صرف میری عبادت کرنا اور کسی کو عبادت میں میرا شریک نہ کرنا یہ ایسی سیدھی راہ ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی سیدھی راہ نہیں اور بیشک شیطان نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا تو کیا تم میں عقل نہ تھی کہ تم اس کی عداوت اور گمراہ گری کو سمجھتے اور اپنے برے اعمال چھوڑ دیتے تاکہ تم عذاب کے حقدار قرار نہ پاتے۔( خازن یس تحت الایۃ: ۶۰-۶۲ ۴ / ۱۰ مدارک یس تحت الایۃ: ۶۰-۶۲ ص۹۹۲ جلالین یس تحت الایۃ: ۶۰-۶۲ ص۳۷۱ روح البیان یس تحت الایۃ: ۶۰-۶۲ ۷ / ۴۲۱-۴۲۳ ملتقطا)