Surah Yasin Ayat 83 (36:83)
Ya-Sin · Juz 23 · Makki
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو پاکی ہے اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{فسبحن الذی بیده ملكوت كل شیء: تو پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا قبضہ ہے۔} یعنی بیان کردہ سب چیزوں سے ثابت ہو گیا کہ مشرکین جو کہتے ہیں اس سے وہ رب تعالی پاک ہے جس کے دست قدرت میں ہر چیز کا قبضہ ہے اور وہ ہر چیز کا مالک ہے اور مرنے کے بعد اسی کی طرف تم اخرت میں پھیرے جاؤ گے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی علی الاطلاق مالک نہیں ہے۔( مدارک یس تحت الایۃ: ۸۳ ص۹۹۶ روح البیان یس تحت الایۃ: ۸۳ ۷ / ۴۴۲ ملتقطا)