Surah Yasin Ayat 9 (36:9)
Ya-Sin · Juz 22 · Makki
وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ان کے آگے دیوار بنادی اور ان کے پیچھے (بھی) ایک دیوار (بنادی) پھرانہیں اوپر سے (بھی) ڈھانک دیا تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اُن کے آگے دیوار بنادی اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور اُنہیں اوپر سے ڈھانک دیا تو انہیں کچھ نہیں سوجھتا۔
Tafseer (Urdu)
{و جعلنا من بین ایدیهم سدا: اور ہم نے ان کے آگے دیوار بنادی۔} یہ بھی مثال کا بیان ہے کہ جیسے کسی شخص کے لئے دونوں طرف دیواریں ہوں اور ہر طرف سے راستہ بند کر دیا گیا ہو تو وہ کسی طرح منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتا یہی حال ان کفار کا ہے کہ ان پر ہر طرف سے ایمان کی راہ بند ہےان کے سامنے دنیا کے غرور کی دیوار ہے اور ان کے پیچھے آخرت کو جھٹلانے کی اور وہ جہالت کے قید خانہ میں قید ہیں جس کی وجہ سے آیات اور دلائل میں غور وفکر کرنا انہیں میسر نہیں ہے ۔( جمل یس تحت الایۃ: ۹ ۶ / ۲۷۷) یاد رہے کہ ازلی کفار پر ہدایت اور ایمان کی راہ بند کر کے ان پر جبر نہیں کیاگیا بلکہ انہوں نے خود جو کفر پر اصرار کیا تکبر عناد اور سرکشی کی راہ کو مستقل اختیار کیا ا س عظیم جرم کی سزا کے طور پر ان کے لئے ایمان کا راستہ بند کر دیا گیا ہے لہذا اس پر کسی طرح کا اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔