IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 37

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ (1)

ان کی قسم جو باقاعدہ صفیں باندھے ہوئے ہیں۔

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ (2)

پھر ان کی قسم جو جھڑک کر چلانے والے ہیں۔

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ (3)

پھر قرآن کی تلاوت کرنے والوں کی قسم۔

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌﭤ(4)

بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے۔

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِﭤ(5)

آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے اور مشرقوں کامالک ہے۔

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ﹰالْكَوَاكِبِۙ (6)

بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کوستاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا۔

وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ (7)

اور ہر سرکش شیطان سے حفاظت کیلئے۔

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ (8)

وہ شیاطین عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور انہیں ہرجانب سے مارا جاتا ہے۔

دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ (9)

۔ (انہیں ) بھگانے کیلئے اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب ہے۔

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ(10)

مگر جو ایک آدھ بار (کوئی بات) اُچک کر لے چلے تو روشن انگارا اس کے پیچھے لگ جاتا ہے۔

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَاؕ-اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ(11)

تو ان سے پوچھو،کیا اِن لوگوں کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری (دوسری) مخلوق کی۔ بیشک ہم نے انہیں چپکنے والی مٹی سے بنایا۔

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ (12)

بلکہ تم نے تعجب کیااور وہ مذاق اڑاتے ہیں ۔

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ (13)

اورجب انہیں سمجھایا جائے تو سمجھتے نہیں ۔

وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ (14)

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں توٹھٹھا کرتے ہیں ۔

وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌﭕ(15)

اور کہتے ہیں یہ تو کھلا جادوہی ہے۔

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ (16)

کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے توکیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے؟

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَﭤ(17)

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟

قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ (18)

تم فرماؤ: ہاں اور اس وقت تم ذلیل و رسوا ہوگے۔

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ(19)

تو وہ تو ایک جھڑک ہی ہوگی تو جبھی وہ دیکھنے لگیں گے۔

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ(20)

اور کہیں گے: ہائے ہماری خرابی! یہ بدلے کا دن ہے۔

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ (21)

یہ وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ (22)

ظالموں اور ان کے ساتھیوں کواور جن کی یہ اللہ کے سواپوجا کرتے تھے ان سب کو اکٹھا کردو۔

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِٛ (23)

پھر ان سب کو دوزخ کا راستہ دکھاؤ۔

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْـٴُـوْلُوْنَۙ (24)

اور انہیں ٹھہراؤ، بیشک ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ(25)

۔ (کہا جائے گا:) تمہیں کیا ہوا؟ تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے؟.

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ(26)

بلکہ وہ آج گردن جھکائے ہوئے ہوں گے۔

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ(27)

اور ان میں ایک دوسرے کی طرف آپس میں سوال کرتے ہوئے متوجہ ہوگا۔

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ(28)

پیروکارکہیں گے: تم ہمارے پاس طاقت و قوت سے آتے تھے۔

قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ (29)

سردار کہیں گے: بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے۔

وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۚ-بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ (30)

اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھابلکہ تم سرکش لوگ تھے۔

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ ﳓ اِنَّا لَذَآىٕقُوْنَ (31)

تو ہم پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوگئی (کہ) ہم ضرور مزہ چکھیں گے۔

فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ (32)

تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا ، بیشک ہم خود گمراہ تھے۔

فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ(33)

تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ(34)

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ-یَسْتَكْبِرُوْنَۙ (35)

بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تووہ تکبر کرتے تھے۔

وَ یَقُوْلُوْنَ اَىٕنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍﭤ(36)

اور کہتے تھے کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑدیں ۔

بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ(37)

بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی ہے۔

اِنَّكُمْ لَذَآىٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ (38)

بیشک تم ضرور دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔

وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ (39)

تو تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(40)

مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں۔

اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ (41)

ان کے لیے وہ روزی ہے جو معلوم ہے۔

فَوَاكِهُۚ-وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ (42)

پھل میوے ہیں اور وہ معزز ہوں گے۔

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ (43)

چین کے باغوں میں ۔

عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ(44)

تختوں پر آمنے سامنے ہوں گے۔

یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ (45)

خالص شراب کے جام کے ان پر دَور ہوں گے۔

بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَﭕ(46)

سفید رنگ کی شراب ہوگی، پینے والوں کے لیے لذت بخش ہوگی۔

لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ(47)

نہ اس میں عقل کی خرابی ہوگی اور نہ وہ اس سے نشے میں لائے جائیں گے۔

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ (48)

اور ان کے پاس نگاہیں نیچی رکھنے والی ،بڑی آنکھوں والی (بیویاں ) ہوں گی۔

كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ(49)

گویاوہ پوشیدہ رکھے ہوئے انڈے ہیں۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ(50)

پھر جنتی آپس میں سوال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے۔

قَالَ قَآىٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ (51)

ان میں سے ایک کہنے والاکہے گا:بیشک میرا ایک ساتھی تھا۔

یَّقُوْلُ اَىٕنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ(52)

۔ (مجھ سے) کہا کرتاتھا : کیا تم تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ(53)

کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی؟

قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ(54)

جنتی کہے گا: کیا تم جھانک کر دیکھو گے؟

فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ(55)

تو وہ جھانکے گا تو اس ساتھی کو بھڑکتی آگ کے درمیان میں دیکھے گا۔

قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ (56)

وہ جنتی کہے گا: خدا کی قسم، قریب تھا کہ تو ضرور مجھے ہلاک کردیتا۔

وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ(57)

اوراگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا۔

اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ (58)

تو کیا ہم مریں گے نہیں ؟

اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ(59)

سوائے ہماری پہلی موت کے اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا۔

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(60)

بیشک یہی بڑی کامیابی ہے۔

لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ(61)

ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔

اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ(62)

تو یہ مہمان نوازی بہتر ہے یا زقوم کادرخت؟

اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ(63)

بیشک ہم نے اس درخت کو ظالموں کے لئے آزمائش بنادیا ہے۔

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُ جُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ ۙ (64)

بیشک وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے۔

طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ (65)

اس کا شگوفہ ایسے ہے جیسے شیطانوں کے سرہوں ۔

فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَﭤ(66)

پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے۔

ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ (67)

پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملاوٹ ہے۔

ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ(68)

پھر بیشک ان کا لوٹنا ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے۔

اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ (69)

بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا کوگمراہ پایا۔

فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ(70)

تو وہ انہیں کے نشانِ قدم پر دوڑائے جارہے ہیں۔

وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ (71)

اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہوئے۔

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ(72)

اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے۔

فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ (73)

تو دیکھو ڈرائے جانے والوں کا کیسا انجام ہوا؟

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ (74)

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ ۖ (75)

اور بیشک نوح نے ہمیں پکاراتو ہم کیا ہی اچھے جواب دینے والے ہیں ۔

وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ ۖ (76)

اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی۔

وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ ۖ (77)

اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ ۖ (78)

اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ(79)

تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(80)

بیشک ہم نیکوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(81)

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہے۔

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ(82)

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا۔

وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَﭥ(83)

اور بیشک اسی (نوح) کے گروہ سے ابراہیم ہے۔

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ(84)

جبکہ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے کرحاضر ہوا۔

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ (85)

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایاتم کیا پوجتے ہو؟

اَىٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَﭤ(86)

کیا بہتان باندھ کر اللہ کے سوا اور معبود چاہتے ہو؟

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(87)

تو تمہارا رب العالمین پرکیا گمان ہے؟

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ (88)

پھر اس نے ستاروں کوایک نگاہ دیکھا۔

فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ(89)

تو کہا :میں بیمار ہونے والا ہوں ۔

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ(90)

تو قوم کے لوگ اس سے پیٹھ پھیر کر چلے گئے۔

فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ (91)

پھر آپ ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلے پھر فرمایا:کیا تم کھاتے نہیں ؟

مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ(92)

تمہیں کیا ہوا کہ تم بولتے نہیں ؟

فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ(93)

تو لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے لگے۔

فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ(94)

تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے ہوئے آئے۔

قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ (95)

فرمایا: کیا تم ان کی عبادت کرتے ہوجنہیں خود تراشتے ہو؟

وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ(96)

اور اللہ نے تمہیں اور تمہارے اعمال کوپیدا کیا ۔

قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ(97)

قوم نے کہا: اس کے لیے ایک عمارت بناؤپھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو۔

فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ(98)

تو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا توہم نے انہیں نیچا کردیا۔

وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ(99)

اور ابراہیم نے کہا: بیشک میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں،اب وہ مجھے راہ دکھائے گا۔

رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(100)

اے میرے رب! مجھے نیک اولاد عطا فرما۔

فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ(101)

تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(102)

پھر جب وہ اس کے ساتھ کوشش کرنے کے قابل عمر کو پہنچ گیا توابراہیم نے کہا: اے میرے بیٹے! میں نے خواب میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کررہا ہوں ۔اب تو دیکھ کہ تیری کیا رائے ہے ؟بیٹے نے کہا: اے میرے باپ! آپ وہی کریں جس کا آپ کو حکم دیاجارہا ہے۔ اِنْ شَاءَاللہ عنقریب آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔

فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ (103)

تو جب ان دونوں نے (ہمارے حکم پر) گردن جھکادی اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا (اس وقت کا حال نہ پوچھ)۔

وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ (104)

اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم!۔

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَاۚ-اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(105)

بیشک تو نے خواب سچ کردکھایاہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ(106)

بیشک یہ ضرور کھلی آزمائش تھی۔

وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ(107)

اور ہم نے اسماعیل کے فدیے میں ایک بڑا ذبیحہ دیدیا۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ (108)

اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ(109)

ابراہیم پرسلام ہو۔

كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(110)

ہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(111)

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں ۔

وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)

اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک نبی ہے۔

وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ (113)

اور ہم نے اس پر اور اسحاق پربرکت اتاری اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والاہے اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والاہے۔

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ (114)

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا۔

وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ (115)

اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑی سختی سے نجات بخشی۔

وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ (116)

اور ہم نے ان کی مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے۔

وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ (117)

اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔

وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ (118)

اور انہیں سیدھی راہ دکھائی۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ (119)

اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(120)

موسیٰ اور ہارون پرسلام ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(121)

بیشک نیکی کرنے والوں کوہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(122)

بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں ۔

وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(123)

اور بیشک الیاس ضرور رسولوں میں سے ہے۔

اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ(124)

جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ؟

اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ (125)

کیا تم بعل (بت) کی پوجا کرتے ہو اور بہترین خالق کوچھوڑتے ہو؟

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(126)

اللہ جو تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کارب ہے۔

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ (127)

پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پیش کئے جائیں گے۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(128)

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ (129)

اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ(130)

الیاس پرسلام ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ (131)

بیشک ہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(132)

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہے۔

وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(133)

اور بیشک لوط ضرور رسولوں میں سے ہے۔

اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ (134)

جب ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ(135)

مگر ایک بڑھیا پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگئی۔

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(136)

پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا۔

وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَۙ (137)

اور (اے لوگو!) بیشک تم صبح کے وقت ان کے پاس سے گزرتے ہو۔

وَ بِالَّیْلِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ (138)

اور رات کے وقت (بھی ان بستیوں سے گزرتے ہو)۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(139)

اور بیشک یونس ضرور رسولوں میں سے ہے۔

اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ (140)

جب وہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا۔

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ (141)

تو کشتی والے نے قرعہ ڈالا تویونس دھکیلے جانے والوں میں سے ہوگئے۔

فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ(142)

پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کررہے تھے۔

فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ (143)

تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا۔

لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ ٜ (144)

توضرور اس دن تک اس مچھلی کے پیٹ میں رہتا جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔

فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ (145)

پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا۔

وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ (146)

اور ہم نے اس پرکدو کا پیڑ اگادیا۔

وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ (147)

اور ہم نے اسے ایک لاکھ بلکہ زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا۔

فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍﭤ(148)

تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا۔

فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ (149)

تو ان سے پوچھو، کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کیلئے بیٹے ہیں ؟

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓىٕكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ(150)

یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ موجود تھے۔

اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ (151)

خبردار! بیشک وہ اپنے بہتان سے یہ بات کہتے ہیں ۔

وَلَدَ اللّٰهُۙ-وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(152)

کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں ۔

اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَﭤ(153)

کیا اللہ نے بیٹے چھوڑ کر بیٹیاں پسند کیں ۔

مَا لَكُمْ- كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ(154)

تمہیں کیا ہے؟تم کیسا حکم لگاتے ہو؟

اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ (155)

تو کیا تم دھیان نہیں کرتے؟

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ (156)

یا تمہارے لیے کوئی کھلی دلیل ہے؟

فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(157)

تو اپنی کتاب لاؤاگر تم سچے ہو۔

وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًاؕ-وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ (158)

اور انہوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرایااور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ ان کی پیشی کی جائے گی۔

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ (159)

اللہ اس سے پاک ہے جو یہ بتاتے ہیں ۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(160)

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے ۔

فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ (161)

تو تم اور جنہیں تم( اللہ کے سوا) پوجتے ہو ۔

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ (162)

تم اس کے خلاف( کسی کو)فتنے میں ڈالنے والے نہیں ۔

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ(163)

مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں داخل ہونے والا ہے۔

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ (164)

اور (فرشتے کہتے ہیں ) ہم میں ہر ایک کیلئے ایک جگہ مقررہے۔

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ (165)

اور بیشک ہم (حکم کے انتظار میں )صف باندھے ہوئے ہیں ۔

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ(166)

اور بیشک ہم (اس کی) تسبیح کرنے والے ہیں ۔

وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ (167)

اور بیشک کافرکہتے تھے۔

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ (168)

اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی۔

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(169)

تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے۔

فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ(170)

تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب انہیں پتہ چل جائے گا۔

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۖ (171)

اور بیشک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے ہمارا کلام گزر چکا ہے ۔

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ (172)

کہ بیشک انہی کی مدد کی جائے گی۔

وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ(173)

اور بیشک ہمارا لشکرہی غالب ہوگا۔

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ (174)

تو ایک وقت تک تم ان سے منہ پھیر لو۔

وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ(175)

اور انہیں دیکھتے رہو تو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے۔

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ(176)

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ؟

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ(177)

پھر جب ان کے صحن میں عذاب اترے گا تو ڈرائے جانے والوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی۔

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ (178)

اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو۔

وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ(179)

اورانہیں دیکھتے رہو تو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے۔

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ (180)

تمہارا رب عزت والا ان تمام باتوں سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں ۔

وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ (181)

اور رسولوں پر سلام ہو۔

وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ (182)

اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔