Surah Sad Ayat 1 (38:1)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِﭤ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariص، نصیحت والے قرآن کی قسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس نامور قرآن کی قسم۔
Tafseer (Urdu)
{ ص} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {و القران ذی الذكر: اس نامور قرآن کی قسم۔} اس ایت میں مذکور لفظ ’’الذكر‘‘ کا ایک معنی ہے عظمت ناموری اور دوسرا معنی ہے نصیحت۔پہلے معنی کے اعتبار سے اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کی تفسیر یہ ہے کہ نامور قرآن جو شرف والا اور اپنی مثل کلام لانے سے عاجز کر دینے والاہے اس قران کی قسم! کافر اس کا یقین کرنے اور حق کا اعتراف کرنے سے تکبر کرتے ہیں اور وہ اللہ تعالی اورا س کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت کرنے میں مصروف ہیں ۔ دوسرے معنی کے اعتبار سے اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کی تفسیر یہ ہے کہ اس نصیحت والے قرآن کی قسم جس کے ذریعے اللہ تعالی تمہیں نصیحت فرماتا ہے کہ جس طرح کفار متعدد خدا مانتے ہیں در حقیقت ویسا ہے نہیں بلکہ کافر تکبر اور مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے عداوت رکھتے ہیں اس لئے حق کا اعتراف نہیں کرتے۔( مدارک ص تحت الایۃ: ۱-۲ ص۱۰۱۴ تفسیر طبری ص تحت الایۃ: ۱-۲ ۱۰ / ۵۴۴-۵۴۵ جلالین ص تحت الایۃ: ۱-۲ ص۳۸۰ خازن ص تحت الایۃ: ۱-۲ ۴ / ۳۰ ملتقطا)