Surah Sad Ayat 55 (38:55)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
هٰذَاؕ-وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ 55
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (نیکوں کیلئے تو) یہ (ہے) اور بیشک سرکشی کرنے والوں کیلئے برا ٹھکانہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کو تو یہ ہے اور بے شک سرکشوں کا بُرا ٹھکانا۔
Tafseer (Urdu)
{هذا: یہ۔} اس سے پہلی ایات میں پرہیزگاروں کا ثواب بیان کیا گیا اور اس ایت سے سرکشی کرنے والوں کی سزا بیان کی جا رہی ہے تاکہ وعدے کے بعد وعید کا اور ترغیب کے بعد ڈرانے اور خوف دلانے کابیان ہو۔چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ایمان والوں کا صلہ تو یہ ہے جو بیان ہوا اور اب اس کے مقابل سنو: بیشک اللہ تعالی کے (حکم کے) خلاف سرکشی کرنے والوں اور ا س کے رسولوں کو جھٹلانے والوں کیلئے برا ٹھکانہ ہےاور وہ برا ٹھکانہ جہنم ہے جس میں وہ قیامت کے دن داخل ہوں گے تو وہ بھڑکنے والی آگ کیا ہی برا بچھوناہے کیونکہ وہی اگ ان کا فرش ہوگی۔جہنمیوں کیلئے یہ کھولتا پانی اور پیپ ہے جو جہنمیوں کے جسموں اور ان کے سڑے ہوئے زخموں اور نجاست کے مقاموں سے بہے گی جلتی اوربدبودار ہو گی تو وہ اسے چکھیں اور ان کے لئے اسی طرح کے ملتے جلتے قسم قسم کے عذاب ہوں گے۔( تفسیرکبیر ص تحت الایۃ : ۵۵-۵۸ ۹ / ۴۰۳-۴۰۴ روح البیان ص تحت الایۃ: ۵۵-۵۸ ۸ / ۵۰-۵۱ خازن ص تحت الایۃ: ۵۵-۵۸ ۴ / ۴۴ ملتقطا) جہنمیوں کی پیپ کی کیفیت: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اگر غساق یعنی جہنمیوں کی پیپ کا ایک ڈول دنیا میں بہا دیا جائے تو پوری دنیا والے بد بو دار ہو جائیں ۔( ترمذی کتاب صفۃ جہنم باب ما جاء فی صفۃ شراب اہل النار ۴ / ۲۶۳ الحدیث: ۲۵۹۳)