Surah Sad Ayat 82 (38:82)
The Letter Saad · Juz 23 · Makki
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ 82
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس نے کہا: تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا توتیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال: اس نے کہا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ مہلت ملنے کے بعد ابلیس نے کہا: ’’یا رب! تیری عزت کی قسم ! میں حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کے سامنے گناہوں کو سجا سنوار کر اور ان کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کر کے ان سب کو گمراہ کر دوں گا البتہ حضرت ادم علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد میں سے جو تیرے چنے ہوئے بندے ہیں وہ میرے وار سے بچے رہیں گے ۔( روح البیان ص تحت الایۃ: ۸۲-۸۳ ۸ / ۶۶) اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور بہت سے صالحین پر شیطان کا داو نہیں چلتا کہ وہ ان سے گناہ یا کفر کرا دے۔