Surah An Nisa Ayat 120 (4:120)
The Women · Juz 5 · Madani
یَعِدُهُمْ وَ یُمَنِّیْهِمْؕ-وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا 120
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariشیطان انہیں وعدے دیتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے اور شیطان انہیں صرف فریب کے وعدے دیتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanشیطان انہیں وعدے دیتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے اور شیطان انہیں وعدے نہیں دیتا مگر فریب کے ۔
Tafseer (Urdu)
{یعدهم: شیطان انہیں وعدے دیتا ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے شیطان کا طریقہ واردات بیان فرمایا کہ یہ لوگوں کو طرح طرح کی امیدیں دلاتا اور وسوسے ڈالتا ہے تاکہ انسان گمراہی میں پڑے جیسے مشرکوں کو ان کا شرک اچھا کر کے دکھاتا ہے منافقوں کو ان کی منافقت پسند کرواتا ہے گناہ کے کام کرنے والوں مثلا فلمیں بنانے گانے بجانے والوں کو ان کے کام کلچر تہذیب ازادی اور روشن خیالی جیسے ناموں سے مرغوب کرکے دکھاتا ہے یونہی ریاکاری شادی بیاہ کی غلط رسومات اورفضول خرچی کے کام لوگوں سے مقام و مرتبہ اور اسٹیٹس وغیرہ کے نام پر کرواتا ہے لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ شیطان انہیں دھوکہ دیتا ہے کیونکہ وہ جس چیز کے نفع اور فائدہ کی توقع دلاتا ہے درحقیقت اس میں سخت ضرر اور نقصان ہوتا ہے۔ {اولىك ماوىهم جهنم:ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔} یعنی جو لوگ شیطان کو اپنا دوست بناتے اور اس کی باتوں پر عمل کرتے ہیں ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور یہ لوگ جہنم سے بچنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے بلکہ یہ جہنم میں ضرور داخل ہوں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔(خازن النساء تحت الایۃ: ۱۲۱ ۱ / ۴۳۲) {و الذین امنوا:اور جو ایمان لائے۔} کفار کے بارے میں وعید بیان کرنے کے بعد یہاں ایمان والوں کے لئے جنت کے وعدہ کا بیان فرمایا گیا چنانچہ ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے تو عنقریب ہم انہیں ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے پانی دودھ شراب اور شہد کی نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ تعالی کا سچا وعدہ ہے اور اللہ تعالی سے زیادہ کسی کی بات سچی نہیں۔(خازن النساء تحت الایۃ: ۱۲۲ ۱ / ۴۳۲-۴۳۳ روح البیان النساء تحت الایۃ: ۱۲۲ ۲ / ۲۹۰ ملتقطا)