Surah An Nisa Ayat 126 (4:126)
The Women · Juz 5 · Madani
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطًا 126
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور اللہ ہر شے کو گھیرے ہوئے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور ہر چیز پر اللہ کا قابو ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{و كان الله بكل شیء محیطا: اور اللہ ہر شے کو گھیرے ہوئے ہے۔} اللہ عزوجل ہر شے کو محیط ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا علم اور قدرت ہر شے کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور کسی شے کے جتنے پہلو ہوسکتے ہیں وہ تمام کے تمام اللہ عزوجل کے علم میں ہیں کوئی اس سے خارج نہیں۔ یہاں علمی افادے کے طور پر اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ایک عبارت پیش خدمت ہے فرماتے ہیں ’’ علم و قدرت الہی ہر شے کو محیط ہونے کے بھی یہ معنی نہیں کہ ا س کے علم و قدرت ہر جگہ متمکن ہیں کہ جگہ یا طرف میں ہونا جسم و جسمانیت کی شان ہے اور وہ اور اس کے صفات ان سے متعالی بلکہ احاطہ علم کے معنی یہ ہیں کہ ہر شے واجب یا ممکن یاممتنع معدوم یا موجود حادث یا قدیم اسے معلوم ہے ۔احاطہ قدرت کے معنی یہ ہیں کہ ہر ممکن پر اسے قدرت ہے۔(فتاوی رضویہ ۱۴ / ۶۲۰)