Surah An Nisa Ayat 130 (4:130)
The Women · Juz 5 · Madani
وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِهٖؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِیْمًا 130
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر وہ (میاں بیوی) دونوں جدا ہوجائیں تو اللہ اپنی وسعت سے ہر ایک کو دوسرے سے بے نیاز کردے گا اوراللہ وسعت والا، حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر وہ دونوں جدا ہوجائیں تو اللہ اپنی کشائش سے تم میں ہر ایک کو دوسرے سے بے نیاز کردے گااور اللہ کشائش والا حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان یتفرقا: اور اگر وہ دونوں جدا ہوجائیں۔} یعنی اگر میاں بیوی میں صلح نہ ہوسکے اور طلاق واقع ہو جائے تو دونوں اللہ عزوجل پر توکل کریں اللہ کریم عورت کو اچھا خاوند اور مرد کو اچھی بیوی عطا فرما دے گا اور وسعت بھی بخشے گا۔ عورت اور مرد بالکل ایک دوسرے کے محتاج نہیں : اس ایت سے معلوم ہوا کہ نہ عورت بالکل مرد کی محتاج ہے اور نہ مرد بالکل عورت کا حاجت مند سب رب عزوجل کے حاجت مند ہیں ایک دوسرے کے بغیر کام چل سکتا ہے۔ عام طور پر طلاق کے بعد عورت اور اس کے گھر والے بہت غمزدہ ہوتے ہیں۔ ایسے موقع پر اگر یہ ایت مبارکہ بار بار پڑھی جائے تو ان شاء اللہ عزوجل دل کو تسکین ملے گی اور اللہ عزوجل مناسب حل بھی عطا فرما دے گا۔ اس میں شوہروں کو بھی ہدایت ہے کہ وہ اپنے اپ کو بیویوں کے مالک و مختار نہ سمجھیں اور یہ نہ سمجھیں کہ اگر انہوں نے چھوڑ دیا تو اب کائنات میں کوئی ان عورتوں کا سہارا نہیں رہے گا۔ نہیں نہیں اللہ عزوجل ان کو سہارا دے گا۔اسی سلسلے میں یہاں ایک مفید وظیفہ پیش خدمت ہے۔ ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس بندے کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ یہ دعا پڑھ لے ’’انا للہ وانا الیہ راجعون اللہم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی خیرا منہا ‘‘تو اللہ تعالی اسے مصیبت پر ثواب عطا فرمائے گا اورا س سے بہتر چیز اسے عطا کرے گا۔ فرماتی ہیں : جب میرے شوہر حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہو اتو میں نے یہی دعا پڑھی اس کی برکت سے اللہ تعالی نے مجھے ان سے بہترین شوہر یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم عطا فرما دئیے۔(مسلمکتاب الجنائز باب ما یقال عند المصیبۃ ص۴۵۷ الحدیث: ۴(۹۱۸))