Surah An Nisa Ayat 138 (4:138)
The Women · Juz 5 · Madani
بَشِّرِ الْمُنٰفِقِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمَاﰳ 138
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariمنافقوں کو خوشخبری دوکہ ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanخوشخبری دو منافقوں کو کہ ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{الذین یتخذون الكفرین اولیآء من دون المؤمنین:وہ جو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔} اس سے پہلی ایت مبارکہ میں منافقوں کیلئے دردناک عذاب کی وعید بیان کی گئی ہے اور پھر منافقوں کی ایک کرتوت بھی بیان کی گئی ہے کہ یہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اسلام غالب نہ ہوگا اور اس لئے وہ کفار کو صاحب قوت و شوکت سمجھ کر ان سے دوستی کرتے تھے اور ان سے ملنے میں عزت جانتے تھے حالانکہ کفار کے ساتھ دوستی ممنوع ہے اور ان سے ملنے میں عزت سمجھنا باطل ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ کافروں سے محبت اور دوستی رکھنا منافقوں کی علامت ہے خصوصا مسلمانوں کے مقابلہ میں۔ ایسے سب لوگوں کے متعلق فرمایا جارہا ہے کہ کیا یہ لوگوں کے پاس جاکر عزت تلاش کرتے ہیں حالانکہ تمام عزتوں کا مالک اللہ عزوجل ہے تو وہی خداوند کریم ہی عزت والا ہے اور اللہ عزوجل کی عطا سے وہ عزت والے جنہیں اللہ عزوجل عزت دے جیسے انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اور مومنین۔ منافقوں کے مذکورہ بالا طرز عمل کو سامنے رکھ کر اج دنیا کے حالات کو دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ یہ مرض اج کل بکثرت پایا جارہا ہے اپنوں کو چھوڑ کر بیگانوں سے دوستیاں مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں سے پیار باہمی اتحاد سے عزت حاصل کرنے کی بجائے کفار کے قدموں میں بیٹھ کر عزت حاصل کرنے کی کوشش کرنامسلمان قوم میں کس طرح سرایت کئے ہوئے ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے۔