Surah An Nisa Ayat 143 (4:143)
The Women · Juz 5 · Madani
مُّذَبْذَبِیْنَ بَیْنَ ذٰلِكَ ﳓ لَاۤ اِلٰى هٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰى هٰۤؤُلَآءِؕ-وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ سَبِیْلًا 143
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariدرمیان میں ڈگمگا رہے ہیں ،نہ اِن کی طرف ہیں نہ اُن کی طرف اور جسے اللہ گمراہ کرے تو تم اس کے لئے کوئی راستہ نہ پاؤ گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیچ میں ڈگمگا رہے ہیں نہ اِدھر کے نہ اُدھر کے اور جسے اللہ گمراہ کرے تو اس کے لیے کوئی راہ نہ پائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{مذبذبین بین ذلك: درمیان میں ڈگمگا رہے ہیں۔} یعنی منافقین کفر اور ایمان کے درمیان ڈگمگارہے ہیں کیونکہ نہ تو یہ حقیقی طور پر مومن اور مخلص ایمان والوں کے ساتھ ہیں اور نہ واضح طور پر کافر اور صریح شرک کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور اے حبیب !صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان منافقین کے راہ راست پر انے کی امید نہ رکھیں کیونکہ جسے ہدایت و توفیق کی لیاقت نہ ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی گمراہ کر دے تو اپ ا س کے لئے کوئی ایسا راستہ نہ پائیں گے جس پر چل کر وہ حق تک پہنچ سکے۔ (خازن النساء تحت الایۃ: ۱۴۳ ۱ / ۴۴۲ روح البیان النساء تحت الایۃ: ۱۴۳ ۲ / ۳۰۸ ملتقطا)